QR CodeQR Code

کوئٹہ، لیویز اہلکار کی فائرنگ سے شہری ہلاک، لواحقین سراپا احتجاج

31 Jul 2021 20:05

مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ لیویز اہلکاروں نے قابض خان پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے فائرنگ کی، پھر اسی پر دہشتگردی کی دفعات لگائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیوٹی کے دوران لیویز اہلکاروں نے ایک شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شدہ شہری کا نام قابض خان بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہلاکت کے بعد لواحقین نے لاش سمیت دھرنا دیتے ہوئے کوئٹہ کی زیارت روڈ کو بند کر دیا ہے، جس سے ہر قسم کی ٹریفک مکمل طور پر رک چکی ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتل کو سزا دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے، دھرنا جاری رہے گا۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ لیویز اہلکاروں نے قابض خان پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے فائرنگ کی، پھر اسی پر دہشتگردی کی دفعات لگائیں۔


خبر کا کوڈ: 946117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946117/کوئٹہ-لیویز-اہلکار-کی-فائرنگ-سے-شہری-ہلاک-لواحقین-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org