QR CodeQR Code

مودی حکومت کی پالیسیوں سے سرحدیں غیر محفوظ ہیں، راہل گاندھی

31 Jul 2021 22:53

کانگریس لیڈر نے چین کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر بڑھ رہے تنازعہ اور میزورم اور آسام سرحد پر ہوئی جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا جو بیج بویا جارہا ہے، اسکے نتائج بہت خطرناک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متکبر لوگوں کی حکومت ہے اور اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بڑھ رہے تنازعہ اور میزورم اور آسام سرحد پر ہوئی جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا جو بیج بویا جارہا ہے، اسکے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قومی سرحد محفوظ ہے اور نہ ہی ریاستی سرحد۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات اور فسادات کو ہمارے ملک کی مقدس زمین میں بیج کی طرح بویا جارہا ہے، اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے منشی پریم چند کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا غرور ہے۔


خبر کا کوڈ: 946131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946131/مودی-حکومت-کی-پالیسیوں-سے-سرحدیں-غیر-محفوظ-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org