0
Saturday 31 Jul 2021 22:53

سیاسی جماعتیں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار رہیں، غلام نبی آزاد

سیاسی جماعتیں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار رہیں، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حدبندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سرِ نو حدبندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو سرِ نو ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے سامنے آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لیکر ہی ایسا کرنا ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 946132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش