QR CodeQR Code

سیاسی جماعتیں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار رہیں، غلام نبی آزاد

31 Jul 2021 22:53

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونیکی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سرِ نو حدبندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حدبندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سرِ نو حدبندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو سرِ نو ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے سامنے آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لیکر ہی ایسا کرنا ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 946132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946132/سیاسی-جماعتیں-کشمیر-میں-اسمبلی-انتخابات-حصہ-لینے-کیلئے-تیار-رہیں-غلام-نبی-آزاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org