0
Saturday 31 Jul 2021 22:21

مقبوضہ کشمیر میں 14 مقامات پر ’این آئی اے‘ کے چھاپے

مقبوضہ کشمیر میں 14 مقامات پر ’این آئی اے‘ کے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’این آئی اے‘ نے ہفتے کے روز دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں چودہ مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے جموں میں 27 جون کو برآمد کی گئی ایک ’آئی ای ڈی‘ اور ’لشکر مصطفٰی‘ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر یہ چھاپے ڈالے گئے ان میں شوپیان، اننت ناگ، بانہال اور جموں کا سنجوان علاقہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش