0
Saturday 31 Jul 2021 22:22

بھارت میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں معمولی کمی، 41649 نئے کیسز

بھارت میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں معمولی کمی، 41649 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ سامنے آنے والے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 52 لاکھ 99 ہزار 36 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 41649 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 993 ہوگئی ہے۔

اس دوران 37 ہزار 291 مریضوں کی صحتیابی کے بعد اس وباء کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 30781263 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3765 کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 290 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں 593 مریضوں کی موت کی وجہ سے، اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 23 ہزار 810 ہوگئی ہے۔ بھارت میں فعال کیسز کی شرح 1.29 فیصد، ری کوری کی شرح 97.37 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1062 کم ہو کر 80871 ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش