0
Saturday 31 Jul 2021 22:45

ایران و زمبابوے کا غیرقانونی امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنانے پر اتفاق

ایران و زمبابوے کا غیرقانونی امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ حرارے میں ایرانی سفیر عباس نوازانی نے زمبابوے کے چیئرمین سینیٹ جیکب فرانسس موڈینڈا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت متعدد بین الاقوامی مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں ایران و زمبابوے کے درمیان سیاسی، اقتصادی و فنی میدانوں میں گہرے باہمی تعاون کی گنجائش کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات کی مزید توسیع کے حوالے سے دوطرفہ پارلیمانی سفارتکاری پر زور دیتے ہوئے دوستانہ پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران دونوں ممالک پر عائد غیر قانونی و غیر انسانی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی حلقوں میں باہمی تعاون میں توسیع، امریکی یکطرفہ پن کے کھل کر مقابلے اور امریکی اقتصادی دہشتگردی کو غیر موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

زمبابوے کے چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور سیاہ فام انسانوں کے حقوق ضائع کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا اور تاکید کی کہ امریکہ میں ایسی لاقانونیت حاکم ہے کہ جس کا ایک نمونہ خود سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخاباتی نتائج کو قبول نہ کرنا، اس حوالے سے پورے امریکہ میں فسادات کا رونما ہونا اور امریکی پارلیمان پر حملہ ہے جو درحقیقت امریکہ کے عدم سیاسی بلوغ کی عکاسی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش