0
Saturday 31 Jul 2021 23:22

صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، ارباب غلام رحیم

صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، ارباب غلام رحیم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے صلح ہوگئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اربا ب غلام رحیم نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ حلیم عادل شیخ سے بھی صلح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم سندھ کی ترقی کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 946151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش