0
Saturday 31 Jul 2021 23:24

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23.51 فیصد ریکارڈ

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23.51 فیصد ریکارڈ
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شہرِ قائد میں 7 ہزار 996 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 880 مثبت آئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد 1 ہزار 116 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 162 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 24 گھنٹوں میں 4 اعشاریہ 10 فیصد سے بڑھ کر 6 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 946152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش