QR CodeQR Code

سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیر زمان

31 Jul 2021 23:27

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں خواب آیا اور اعلان کردیا، سب بند کردیا گیا، سندھ سیکریٹریٹ کے اندر جاکر دیکھیں کس نے ماسک پہنا ہے، لاک ڈاون لگانے سے پہلے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی حکومت کراچی سے انتقام لے رہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے۔خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی اسٹیک ہولڈر ہے، صوبائی حکومت کراچی سے انتقام لے رہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے، معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جائیں مگر آپ انتقام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے لاک ڈاون مسترد کردیا ہے، یو سی لیول تک کی ویکسینیشن شروع نہیں کی گئی، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسن ہی نہیں ہے، وزیراعظم کا شکر ادا کریں ملک بھر میں ویکسین دی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ شہری جانتے ہیں کہ اربوں نہیں آپ پر کھربوں روپے کے کیس ہیں، یوسی لیول تک کی ویکسی نیشن شروع نہیں کی گئی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں خواب آیا اور اعلان کردیا، سب بند کردیا گیا، سندھ سیکریٹریٹ کے اندر جاکر دیکھیں کس نے ماسک پہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون لگانے سے پہلے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 946154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946154/سندھ-میں-سیاسی-لاک-ڈاؤن-کی-مذمت-کرتے-ہیں-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org