QR CodeQR Code

کورونا ویکسینیشن کیلئے لمبی قطاریں، مشتعل افراد نے ایکسپو ہال کراچی کے شیشے توڑ دیئے

31 Jul 2021 23:33

کیسز کے پیشِ نظر عوام نے بڑی تعداد میں ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کرلیا۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹر میں عوام کا جمع غفیر امڈ آیا، ویکسینیشن سینٹر میں لوگوں کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث دھکم پیل ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں ویکسین لگوانے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگنے اور ویکسین کیلئے کئی گھنٹے انتظار کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، مشتعل افراد نے ایکسپو ہال کے شیشے توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر عوام نے بڑی تعداد میں ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کرلیا۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹر میں عوام کا جمع غفیر امڈ آیا، ویکسینیشن سینٹر میں لوگوں کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث دھکم پیل ہوئی۔ اس دوران ہال کا ایک شیشہ ٹوٹ گیا، جبکہ سیکیورٹی پر مامور ایک شخص زخمی ہوگیا، تاہم ایکسپو سینٹر سمیت متعدد پوائنٹس پر ویکسینیشن کا عمل بلاتعطل جاری رہا اور انتظامیہ نے ایک ہال کو کچھ وقت کیلئے بند کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 946156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946156/کورونا-ویکسینیشن-کیلئے-لمبی-قطاریں-مشتعل-افراد-نے-ایکسپو-ہال-کراچی-کے-شیشے-توڑ-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org