QR CodeQR Code

راجن پور میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 4 مسافر جھلس کر جاں بحق

31 Jul 2021 23:54

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسافر وین میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ اسپتال میں 4 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں روجھان انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین کو اچانک آگ لگ گئی، جس سے پانچ افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور زخمیوں کو روجھان ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسافر وین میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ اسپتال میں 4 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946167/راجن-پور-میں-مسافر-وین-آگ-لگنے-سے-4-جھلس-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org