0
Sunday 1 Aug 2021 15:26

ایس او پیز پر عملدرآمد پر علماء کا شکر گزار ہوں، عمران خان

ایس او پیز پر عملدرآمد پر علماء کا شکر گزار ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ہم نے درست فیصلے کرکے اپنی معیشت اور عوام کو بچایا، ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہو جاتی ہے، لاک ڈاوَن لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، لاک ڈاوَن کے باعث لوگ بھوکے ہوں گے، اگر لاک ڈاوَن ہو تو دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کہاں جائے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری معیشت اوپر جا رہی ہے، ہم نے کسی صورت لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو، اسکول نہ کھولے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہا ہے، ایسے حالات میں علماء کرام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والا ڈیلٹا ویرینٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے اور خطرے کو کم از کم ماسک کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر جانے سے قبل ماسک پہنیں، کیونکہ اس سے 70 فیصد امکان ہوتا ہے کہ آپ وائرس سے متاثر نہ ہوں
خبر کا کوڈ : 946247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش