0
Sunday 1 Aug 2021 15:52

بلوچستان کے 16 اضلاع میں پولیو مہم کی تیاریاں مکمل

بلوچستان کے 16 اضلاع میں پولیو مہم کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے 16 اضلاع کی 438 یونین کونسلز میں کل سے شروع ہو رہی ہے۔ ان اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، جعفر آباد، نصیرآباد، لورالائی، خضدار، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسیٰ خیل، مستونگ، شیرانی، ژوب اور صحبت پور شامل ہیں۔ پولیو مہم کے دوران 16 لاکھ 31 ہزار 414 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 946250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش