0
Sunday 1 Aug 2021 16:10

حب، مختلف حادثوں میں دو افراد جانبحق

حب، مختلف حادثوں میں دو افراد جانبحق
اسلام ٹائمز۔ دو نوجوان مختلف حادثوں کے شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق حب کے قریب بائیکو آئل ریفائنری کے ٹینکر پارکنگ ٹرمینل میں گاڑی نے کلینر کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ عادل نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا حادثہ کراچی ہاکس بے اور حبکو پاور پلانٹ کے درمیان حب ندی میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ اویس نامی نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش