QR CodeQR Code

عزاداری کیخلاف سازشیں کرنیوالے یاد رکھیں کہ ہم چپ نہیں بیٹھیں گے، علامہ اقتدار نقوی

1 Aug 2021 17:59

لیاقت باغ راولپنڈی میں قرآن و اہلبیت کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جن افراد نے گذشتہ سال پیادہ روی کی تھی، انکے نام شیڈول فور میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے قرآن و اہلبیت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت جلوسوں کو محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جن افراد نے گذشتہ سال پیادہ روی کی تھی، ان کے نام  شیڈول فور میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، باقاعدہ لسٹیں بنائی جا رہی ہیں، عزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ ہتھکنڈے بردارشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنا آئینی حق لینا جانتے ہیں، یزیدی طاقتیں یاد رکھیں کہ حسینی نہ کل دبے تھے نہ اب گھر بیٹھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 946256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946256/عزاداری-کیخلاف-سازشیں-کرنیوالے-یاد-رکھیں-کہ-ہم-چپ-نہیں-بیٹھیں-گے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org