0
Sunday 1 Aug 2021 18:19

سرکاری جہاز وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہلخانہ کو لانے کیلئے خالی روانہ

سرکاری جہاز وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہلخانہ کو لانے کیلئے خالی روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سرکاری جہاز ان کے اہل خانہ کو لانے کیلئے کوئٹہ سے کراچی تک خالی چلا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر عوام الناس کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا سرکاری جہاز ان کے اہل خانہ کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ آج کوئٹہ سے سرکاری جہاز خالی چلا گیا، تاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہل خانہ کو کراچی سے کوئٹہ لایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 946257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش