QR CodeQR Code

ہمیشہ عالمی استعمار کیخلاف سینہ سپر رہیں گے، عارف حسین الجانی

1 Aug 2021 18:20

لیاقت باغ راولپنڈی میں قرآن و اہلبیت کانفرنس سے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ ہم قائد شہید اور ڈاکٹر محمد علی نقوی کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، انکے افکار کو پھیلاتے رہیں گے، ہم مظلومین کا ساتھ دیتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مزکزی صدر عارف الجانی نے  قرآن و اہلبیت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم قائد شہید اور ڈاکٹر محمد علی نقوی کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے افکار کو پھیلاتے رہیں گے، ہم مظلومین کا ساتھ دیتے رہیں گے، عالمی استعمار کے خلاف سینہ سپر رہیں گے، انتظامیہ غلط حرکتوں پر اتر آئی ہے، ملک بھر میں حیدر کرار کے ماننے والوں کے نام شیڈول فور میں ڈالے جا رہے ہیں، خواہ مخواہ مقدمے بنا جا رہے ہیں، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، علماء و ذاکرین سے اپیل ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، وحدت کے خلاف ہونے والے کام کو روکیں، کالی بھیڑیں ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں، جن کو ناکام بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 946258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946258/ہمیشہ-عالمی-استعمار-کیخلاف-سینہ-سپر-رہیں-گے-عارف-حسین-الجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org