QR CodeQR Code

مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز منہگائی کے بم گرا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

1 Aug 2021 18:27

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کےنام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کےنام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا،  پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز منہگائی کے بم گرا رہے ہیں، خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 946259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946259/مہنگائی-ختم-کرنے-کے-دعویدار-روز-منہگائی-بم-گرا-رہے-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org