0
Sunday 1 Aug 2021 18:56

حکومتی رٹ چیلنج کرنے پر کاروبار ایک ماہ کیلئے بند کر دیا جائیگا، ناصر شاہ

حکومتی رٹ چیلنج کرنے پر کاروبار ایک ماہ کیلئے بند کر دیا جائیگا، ناصر شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے پر کاروبار ایک ماہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تاجروں کے وفد نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ہنگامی ملاقات کی، اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 اگست سے جن سیکٹرز میں ویکسینیشن ہوگئی، انہیں کاروبار کی اجازت دی جائے گی، لیکن حکومت کی رٹ چیلنج کرنے پر کاروبار ایک ماہ کیلئے بند کر دیا جائے گا، تاجروں اور ورکرز کیلئے علیحدہ سے ویکسینیشن مرکز قائم کیے جائیں گے، پولیس کو رویہ تبدیل کرنے اور نرمی والے سلوک کی ہدایت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کا شکر گزار ہوں کہ کورونا کی سنجیدہ صورت حال پر ہمارے ساتھ ہیں، جب ایس او پی پر عمل کیا جائے گا، تو تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 946264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش