QR CodeQR Code

شہید حسینی کے پیروکار پاکستان کے مظلوم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

1 Aug 2021 19:09

ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کردیا گیا، انہوں نے مظلوموں کے لئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ شہید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے لیکن اپنے اصول و نظریات سے خلوص اور اتحادبین المسلمین ان کی شخصیت کے اہم اور نمایاں پہلو تھے، جن کی وجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنما کے طور پر متعارف ہوئے، 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کردیا گیا، انہوں نے مظلوموں کے لئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، ہم آج بھی اسی فکر سے الہام لیتے ہوئے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، شہید حسینی کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ وہ شہید قائد کی شخصیت کا روشن فکری کے ساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں محروم و مظلوم طبقات کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کریں۔


خبر کا کوڈ: 946265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946265/شہید-حسینی-کے-پیروکار-پاکستان-مظلوم-طبقات-مسائل-حل-کیلئے-جدوجہد-کریں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org