0
Sunday 1 Aug 2021 19:32

بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 11.56 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ کوئٹہ میں 20، گوادر میں 28 اور تربت میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 29 ہزار 642، جاں بحق افراد کی تعداد 328، جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 525 بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش