0
Sunday 1 Aug 2021 23:05

پی ڈی پی کو بھاجپا ختم کرنا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کو بھاجپا ختم کرنا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا دعوٰی ہے کہ ان کی جماعت بھارتی حکومت کے سامنے مزاحمت کرنے والی واحد جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کرنا لازمی ہوتا ہے جو مزاحمت نہیں کرتے ہیں ان کا وجود ختم ہوجاتا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ بی جے پی، پی ڈی پی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی وہ واحد جماعت ہے جو بھارت کے سامنے مزاحمت کر رہی ہے کیونکہ جب تک مزاحمت نہیں کی جائے گی وجود کو ختم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، ہمیں اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے بھارت کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکروں کو ای ڈی، این آئی اے سے دھمکایا جا رہا ہے، کوارٹروں سے باہر نکالا جا رہا ہے، ان کے خلاف کیس لگائے جا رہے ہیں اور انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکروں کو پارٹی سے باہر نکالا جائے لیکن اس کے باجود وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ پی ڈی پی ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک ایجنڈا ہے بی جے پی کتنا بھی زور لگائے اس کو ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک پل کام نہ کر سکے تب تک ہم اس راستے سے نہیں ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 946272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش