QR CodeQR Code

نیشنل کانفرنس کشمیریوں کے مفادات کی ضامن جماعت ہے، علی محمد ساگر

1 Aug 2021 20:59

اس موقع پر این سی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کو تقسیم کرنے کیلئے آج بھی بہت ساری تنظیمیں اور خودساختہ لیڈران منظر عام پر آرہے ہیں لیکن کامیابی صرف اور صرف اتحاد میں ہی ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق مختلف سیاسی اور سماجی کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں سنیچر کو ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز کانفرنس کے متعدد اراکین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک مختصر تقریب پر این سی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ایڈوکیٹ میر سیف اللہ اور پہاڑی ونگ کے انچارج سید رفیق شاہ بھی موجود تھے۔ علی محمد ساگر نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کو تقسیم کرنے کے لئے آج بھی بہت ساری تنظیمیں اور خودساختہ لیڈران منظر عام پر آرہے ہیں لیکن کامیابی صرف اور صرف اتحاد میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے مفادات کی واحد ضامن ہے۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی وقت کی پکار ہے اور اس کے لئے ہمیں عوامی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہے، عوامی مسائل کو اُجاگر اور ان کا سدباب کرانے کے علاوہ دکھ سکھ میں کام آنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946273/نیشنل-کانفرنس-کشمیریوں-کے-مفادات-کی-ضامن-جماعت-ہے-علی-محمد-ساگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org