QR CodeQR Code

بھارت میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

1 Aug 2021 20:59

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41831 نئے کیسز کی رپورٹ کیساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کووڈ 19 کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 60 لاکھ 15 ہزار 842 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جس سے اب تک ملک میں 46 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 311 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41831 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 ہوگئی ہے۔

اسی دوران 39 ہزار258 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 30820521 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2032 سے بڑھ کر چار لاکھ 10 ہزار 952 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 541 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 24 ہزار 351 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 946274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946274/بھارت-میں-لگاتار-دوسرے-دن-کورونا-کے-ایکٹیو-کیسز-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org