0
Sunday 1 Aug 2021 23:19

لودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

لودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لودھراں میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق اور  3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا، جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور ملبے تلے سے 8 بچوں کو نکالا، جن میں سے 3 بچے زخمی اور 5 دم توڑ چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 946285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش