QR CodeQR Code

لودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

1 Aug 2021 23:19

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا، جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ لودھراں میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق اور  3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا، جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور ملبے تلے سے 8 بچوں کو نکالا، جن میں سے 3 بچے زخمی اور 5 دم توڑ چکے تھے۔


خبر کا کوڈ: 946285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946285/لودھراں-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-5-بچے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org