QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا ہدف عبور

1 Aug 2021 23:31

جاری رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 53 ہزار 713 افراد کو آسٹرزینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز کے علاوہ 23 ہزار 84 افراد کو آسٹرزینیکا کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔ صوبے میں 50 ہزار 466 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا ہدف عبور کرلیا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 9 لاکھ 49 ہزار 121 افراد کورونا ویکسینیشن مکمل کردی گئی ہے۔ 7 لاکھ 12 ہزار 730 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جب کہ 3 لاکھ 25 ہزار 143 افراد سائنو فارم کی دونوں خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ اسی طرح 22 لاکھ 94 ہزار 601 افراد کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز اور 3 لاکھ 97 ہزار 356 افراد کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 لاکھ 19 ہزار 2 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی گئی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 53 ہزار 713 افراد کو آسٹرزینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز کے علاوہ 23 ہزار 84 افراد کو آسٹرزینیکا کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔ صوبے میں 50 ہزار 466 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے والے 3 ہزار 792 افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز اور ایک ہزار 504 افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔علاوہ ازیں 1 لاکھ 53 ہزار 23 افراد کو موڈرنا ویکسین کی پہلی ڈوز اور 32 افراد کو موڈرنا کی دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 946286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946286/خیبر-پختونخوا-میں-یومیہ-ایک-لاکھ-افراد-کی-کورونا-ویکسینیشن-کا-ہدف-عبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org