0
Monday 2 Aug 2021 00:33

عمران خان کی حکومت نواز شریف کی حکومت سے بدتر ہے، خرم نواز گنڈا پور

عمران خان کی حکومت نواز شریف کی حکومت سے بدتر ہے، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام قرآن و اہل بیت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج دو ہزار چودہ کے دھرنے کی یاد تازہ ہوگئی، اس وقت ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل نے شہداء ماڈل ٹاون کے حق میں دیئے جانے والے دھرنے میں ہمارا ساتھ دیا تھا، عمران خان اپنے دھرنے کی بات کرتے ہیں لیکن ہماری بات نہیں کرتے، عمران خان یاد کریں کہ اگر ہم اس وقت دھرنے میں پارلیمنٹ کے سامنے نہ ہوتے تو آج آپ جیل میں ہوتے، اس رات ہمارے کارکنوں نے آپ کی حفاظت کی تھی، انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین شہادت کی علامت ہیں، جن شہداء کیلئے ایم ڈبلیو ایم نے ساتھ دیا، آج اس حکومت کے تین سال گزرنے کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا، عمران خان نے کہا تھا کہ تین ماہ میں انصاف مل جائیگا، مگر تین سال گزر گئے لیکن انصاف نہیں ملا، باتیں ریاست مدینہ کی ہوتی ہیں اور عہد نبی کی ہوتی ہیں، لیکن انصاف کا عالم دیکھا جائے اور حقیقت کی بات جائے تو عمران خان کی حکومت نواز شریف کی حکومت سے بھی بدتر ہے۔ ان تین سالوں میں جو ظلم کی تاریخ رقم کی گئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔

رہنماء عوامی تحریک نے کہا کہ ہم کہتے ہیں، خدارا اس صورتحال کا نوٹس لیں، ہمیں انصاف کی خاطر پھر سے دھرنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔ افسر شاہی کا وہی حال ہے، پولیس کا وہی رویہ ہے، عوام پس رہے ہیں، پاکستان کا نظام عدل مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں میں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، مگر اگلے ہی دن عدالتوں سے اسے رہائی مل جاتی ہے۔ نواز شریف کو باہر بھیجنے میں اس حکومت کی مرضی شامل تھی، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ آج بھی بڑے بڑے مگرمچھ جن پر وزیراعظم نے خود کرپشن کے الزام لگائے، وہ سارے کے سارے پاکستان میں آزاد پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہم چاروں طرف سے دشمنوں کے گھیرے میں ہیں، اگر طالبان چین میں جا کر کہہ سکتے ہیں کہ ہماری سرزمین چین کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، تو کیا مشکل ہے کہ یہ بیان دیں کہ تحریک طالبان پاکستان کو افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، کویت کی کل آبادی تیس لاکھ ہے اور ہم نے اتنے افغان باشندوں کو پناہ دے رکھی ہے، آخر میں خرم نواز نے دو ہزار چودہ کے دھرنے میں ساتھ دینے پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور عزم دہرایا کہ آئندہ بھی میدن عمل میں اکٹھے نکلیں گے اور ساتھ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 946301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش