QR CodeQR Code

جلوس عزاء کی اجازت سے پہلے جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع کی اجازت دی جائے، سید روح اللہ

2 Aug 2021 11:43

نیشنل کانفرنس کے لیڈر نے ٹویٹ میں کہا کہ مذہبی سرگرمیوں میں سے ایک کی اجازت دی گئی ہے جبکہ باقی سب پر پابندی لگانا ایک جال بچھانا نظر آتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ وہ 3 دہائیوں کے بعد محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت سے پہلے جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع کی اجازت دیں۔ انتظامیہ کی جانب سے محرم کے جلوس کی اجازت دینے کی خبروں کی بازگشت کے بعد سابق کابینہ وزیر آغا سید روح اللہ نے اتوار کو سلسلہ وار 7 ٹوئٹ میں کہا کہ فیصلوں کی فہرست گردش کر رہی ہے اور اگر میرا یہ حکم نامہ پڑھنا درست ہے، انتظامیہ نے 10ویں محرم کے جلوس کو 30 سال کا وقفہ کے بعد آبی گزر سے لال چوک 2018ء میں تجویز کردہ عارضی اور متبادل راستہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب انتظامیہ نے آفات سماوی انتظام قانون نافذ کیا، امرناتھ یاترا کو منسوخ کردیا ہے، اس سال عید کی نماز جامع مسجد اور دیگر اہم مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ صرف چند دن پہلے آئی جی پولیس کشمیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ عید اپنے گھروں پر منائیں، کووڈ ضوابط کا نفاذ عمل میں لاکر جامع مسجد میں نماز جمعہ کو پچھلے 100 سے زیادہ جمعہ کی اجازت نہیں ہے اور ہنوز پابندی عائد ہے اس فہرست میں اور بھی کچھ ہے۔ اس پس منظر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر جو سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں، نے سوالات اٹھائے کہ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ دیگر تمام بڑے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ آبی گزر سے لال چوک تک اچانک 30 سال کے وقفے کے بعد 10 محرم کے جلوس کے بارے میں یہ فیصلہ لیا گیا، جوابات کے برعکس کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ آغا سید روح اللہ نے اس پس منظر میں اس نے ایک تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان سوالات کے جوابات دینے اور یہ واضح کرنے کے لئے کہ اس فیصلے کے پیچھے کوئی ناپاک عزائم نہیں ہیں، اس 10ویں محرم کے جلوس سے پہلے جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی اس جمعہ 10 محرم سے پہلے ادا ہونی چاہیئے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مذہبی سرگرمیوں میں سے ایک کی اجازت دی گئی ہے جبکہ باقی سب پر پابندی لگانا ایک جال بچھانا نظر آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946342/جلوس-عزاء-کی-اجازت-سے-پہلے-جامع-مسجد-میں-جمعہ-کے-اجتماع-دی-جائے-سید-روح-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org