0
Monday 2 Aug 2021 11:39

کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے لیہ اور کرگل متحد ہے، اصغر کربلائی

کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے لیہ اور کرگل متحد ہے، اصغر کربلائی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو بھارت کے زیرانتظام علاقہ قرار دیئے جانے کی دوسری سالگرہ سے بند روز قبل لداخ اور کرگل کے نمائندوں نے یکجا ہوکر خطے کو آئینی تحفظات سمیت مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیہ کی ایپکس تنظیم پیپلز مومنٹ برائے 6ویں شیڈول اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ خطے کے لئے دو لوک سبھا نشستیں اور دو راجیہ سبھا سیٹیں ہونی چاہیئے اور ایک ماہ کے اندر خطے کے 10 ہزار نوجوانوں کو نوکری فراہم کرنے کے اقدام کئے جانے چاہیئے۔

کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے شریک چیئرمین اصغر علی کربلائی نے بتایا کہ یہ تاریخی اور سنہری موقعہ ہے اور ہم ایپکس باڈی کی دعوت پر یہاں پہنچے ہیں اور ہم نے لداخ کے لئے مکمل ریاست کے درجے سمیت چار نکات پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا۔ اصغر علی کربلائی جن کے ہمراہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور ایپکس باڈی کے ممبران جن میں تھپسن چیوانگ بھی شامل ہیں، نے کہا ہم اپنی مانگوں کو آگے لے جانے کے لئے جو بھی ضروری ہو، کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مشترکہ کمیٹی بنائیں گے جو بھارتی وزارت داخلہ کے سامنے ہمارے معاملات اُجاگر کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 946346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش