0
Monday 2 Aug 2021 11:05

حکومت انتقام پر نہیں، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، گورنر پنجاب

حکومت انتقام پر نہیں، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں ایک نہیں درجن بیانے چل رہے ہیں، ان سے کوئی خطرہ نہیں، موجودہ حکومت کسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام قومی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی بجائے ان کو آزاد اور مستحکم بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی اُمنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں میں یکساں نظام تعلیم تاریخی اقدام ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کیا جا رہا ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنی اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں، کورونا کو شکست دینے کیلئے ہر پاکستانی کو ویکسی نیشن لازم کروانا ہوگی۔ وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا اور ویژن نہیں، عوام حکومت کیساتھ ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی جیت عوام کا حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان آئینی مدت پوری کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 946352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش