QR CodeQR Code

موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب میں تمام سرکاری سکول کھل گئے

2 Aug 2021 12:16

لاہور میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کیساتھ ساتھ آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں میں پرائمری تک یکساں قومی نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ لاہور میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کیساتھ ساتھ آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں میں پرائمری تک یکساں قومی نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔

سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے، سکولوں میں ایک روز میں صرف 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت نہیں۔ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔


خبر کا کوڈ: 946367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946367/موسم-گرما-کی-تعطیلات-ختم-پنجاب-میں-تمام-سرکاری-سکول-کھل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org