0
Monday 2 Aug 2021 15:20

سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے باعث سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاضٰ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کیے گئے ہیں، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش