QR CodeQR Code

عوام پر پابندیاں لگائیں گے تاکہ وہ ویکسینیشن پر مجبور ہو، لیاقت شاہوانی

2 Aug 2021 17:20

کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کیجانب سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر سختی اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری سہولیات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ایسا اس لئے کیا گیا ہے، تاکہ عوام ویکسینیشن پر مجبور ہو۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلٹا کورونا کی سب سے خطرناک قسم ہے، جو تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں روزانہ چوبیس ہزار افراد کو ویکسین لگانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر سختی ہوگی اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری سہولیات پر پابندی ہوگی، تاکہ عوام ویکسینیشن پر مجبور ہو۔ انہوں نے ویکسینیشن کارڈز کی ویریفیکیشن کے حوالے سے بتایا کہ نادرا سے رابطہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ جلد مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاون اور سختیوں کے بغیر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتی۔


خبر کا کوڈ: 946417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946417/عوام-پر-پابندیاں-لگائیں-گے-تاکہ-وہ-ویکسینیشن-مجبور-ہو-لیاقت-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org