QR CodeQR Code

عوام الناس تعاون کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

2 Aug 2021 18:00

صوبہ بلوچستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے عوام الناس اور والدین سے پولیو مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین پلا کر مہم کو کامیاب بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر بلوچستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پولیو سے متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اور ان بچوں کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے, جو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اسی لئے والدین اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین پلا کر مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 946420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946420/عوام-الناس-تعاون-کرکے-پولیو-مہم-کو-کامیاب-بنائیں-چیف-سیکرٹری-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org