QR CodeQR Code

نصیرآباد، ڈاکوؤں کے ساتھ رابطے پر 5 پولیس اہلکار معطل

2 Aug 2021 20:21

مذکورہ پولیس اہلکاروں کو شہر میں ڈکیتی اور چوری کروانے میں ملوث پائے جانے کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو نے دو پولیس افسران اور پانچ اہلکاروں کو چوروں اور ڈاکوؤں سے رابطہ رکھنے پر معطل کر دیا، جن میں سابق ایس ایچ او اوستہ محمد، سی آئی اے کے انچارج، حوالدار اور کانسٹیبل شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکاروں کو شہر میں ڈکیتی اور چوری کروانے میں مبینہ طور پر ملوث پائے جانے کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ معاملے کی مزید انکوائری اور جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ معطل اہلکاروں میں سب انسپیکٹر یاسین جمالی، سب انسپیکٹر منظور حسین جمالی، حوالدار شاہ نواز کھوسہ، کانسٹیبل محمد مراد جمالی اور کانسٹیبل علی محمد جمالی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946443/نصیرآباد-ڈاکوؤں-کے-ساتھ-رابطے-پر-5-پولیس-اہلکار-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org