0
Monday 2 Aug 2021 20:33

کوئٹہ، پیٹرول ایک بار پھر ناپید، متعدد پیٹرول پمپس بند

کوئٹہ، پیٹرول ایک بار پھر ناپید، متعدد پیٹرول پمپس بند
اسلام ٹائمز۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی خبروں کے ساتھ ہی بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں پیٹرول ایک بار پھر ناپید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث صوبائی دارالحکومت کے متعدد پیٹرول پمپس بند رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی ڈپو سے ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہیں ہو رہی، جس کیوجہ سے کمی کا سامنا ہے۔ پیٹرول پمپوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش