0
Monday 2 Aug 2021 20:59

سوشل میڈیا ایک موثر ذریعہ ابلاغ ہے، خرم نواز گنڈاپور

سوشل میڈیا ایک موثر ذریعہ ابلاغ ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے رائے ساجد حسین کو سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا ہیڈ، حافظ آصف جوئیہ کو کوآرڈینیٹر اور سکندر اعوان کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ سوشل میڈیا ورکنگ کونسل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یوتھ لیگ کے مرکزی صدر کی سفارش پر ایس ایم ڈبلیو سی نے عہدیداروں کے ناموں کی توثیق کی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے جاری کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سوشل میڈیا تحریکوں اور جماعتوں کے منشور اور لائحہ عمل کی تشہیر کے حوالے سے ایک موثر ذریعہ ابلاغ اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے دشمن نئی نسل کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے تخریبی عناصر کا راستہ روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام اور پاکستان کے ایسے نظریاتی محافظوں کی ٹیم تیار کر دی ہے جن کے ہوتے ہوئے کوئی نظریاتی شر انگیزی نہیں کر سکتا اور نہ ہی نوجوانوں کو گمراہ کر سکتا ہے۔ نوجوانوں کے کردار اور ایمان کی حفاظت اپنا دینی و قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ فرخ شہزاد نے رائے ساجد حسین، حافظ آصف جوئیہ اور سکندر اعوان کو سوشل میڈیا ورکنگ کونسل میں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ہیڈ آصف گجر، ویمن لیگ سوشل میڈیا ہیڈ انشراح باجی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سوشل میڈیا ہیڈ فراز ہاشمی اور منصور قاسم اعوان،شہزاد اکبر،شوکت ابرار نے بھی منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش