QR CodeQR Code

زائرین حسینی کیلئے بڑی خبر، پی آئی اے کا عاشورا پر عراق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

2 Aug 2021 20:59

11 اگست سے پہلی پرواز زائرین کو لے کر نجف الاشرف پہنچے گی، زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عاشورا کے موقع پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائنز عاشورا کے موقع پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلائی گی، زائرین کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پروازیں نجف الاشرف جائیں گی۔ چند روز قبل عراق کی نجی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کی تھیں، نجف سے کراچی کیلئے نجی ايئر لائنز کی پہلی پرواز 16 جولائی کو کراچی پہنچی تھی، عراق کی نجی ايئر لائنز نے نجف اور بغداد سے کراچی کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان قومی ایئر لائنز کا مزید کہنا ہے ہے کہ 11 اگست سے پہلی پرواز زائرین کو لے کر نجف الاشرف پہنچے گی، زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عاشورہ پر عراق کیلئے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 946447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946447/زائرین-حسینی-کیلئے-بڑی-خبر-پی-ا-ئی-اے-کا-عاشورا-پر-عراق-خصوصی-پروازوں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org