0
Monday 2 Aug 2021 21:20

جنسی استحصال، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، سراج الحق

جنسی استحصال، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے، جنسی استحصال، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، دین کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کا دلیل کیساتھ مقابلہ کیا جائے، پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عورت معاشرہ میں تبدیلی کیلئے بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک کی بیٹیاں ہیں، جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔
خبر کا کوڈ : 946450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش