0
Monday 2 Aug 2021 22:26

بھارت میں کورونا وائرس کے 40134 نئے کیسز، 422 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے 40134 نئے کیسز، 422 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40134 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور انفکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31695958 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 424773 اموات ہوچکی ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 36946 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3085746 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 413718 ہیں۔ دریں اثناء ملک میں ویکسی نیشن کی کل تعداد 472223639 ہوگئی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی کے بعد پچھلے ایک ماہ کے دوران 5800 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 296 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے اور 123 زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش