0
Monday 2 Aug 2021 23:12

شامی ہوائی دفاع کیجانب سے حملہ آور ڈرون سرنگوں

شامی ہوائی دفاع کیجانب سے حملہ آور ڈرون سرنگوں
اسلام ٹائمز۔ شامی ہوائی دفاع نے ملک کے جنوبی حصے میں ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شامی ہوائی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع شہر حلب کے علاقے عزان کے قریب ایک حملہ آور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے جبکہ اس کے بارے اسرائیلی ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی شامی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی مدد سے روسی ہوائی دفاعی میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد سے حملہ آور اہداف کے خلاف شامی ہوائی دفاعی میزائل سسٹم کی کارکردگی 100 فیصد سامنے آ ئی ہے جبکہ صیہونی طیاروں کی جانب سے گاہے بگاہے شامی اہداف کے خلاف میزائل حملے کئے جاتے ہیں جن میں سے اکثر حملے شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ناکام بنا دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش