0
Monday 2 Aug 2021 23:28

پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فائرنگ، افغان باشندہ جاں بحق

پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فائرنگ، افغان باشندہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا، جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، قاتل ایمرجنسی گیٹ پہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش