0
Monday 2 Aug 2021 23:44

کراچی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا دن، کاروباری مراکز بند، ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کا ہجوم

کراچی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا دن، کاروباری مراکز بند، ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کا ہجوم
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، لیکن عوام ایس او پیز سے کوسوں دور نظر آرہے ہیں۔ کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز تمام بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، کہیں بھی پولیس کے ناکے نہیں لگے ہوئے۔ دوسری جانب شہر کے تمام چھوٹے بڑے سینٹرز میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے آنے والوں کا رش ہے۔ ایکسپو سینٹر میں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، لیاری جنرل اسپتال، کورنگی جنرل اسپتال، خالق دینا ہال، ڈاؤ اوجھا کیمپس، جناح اسپتال، سول اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال ملیر سمیت مختلف سینٹر میں عوام کا ہجوم ہے۔

ایس او پیز کے حوالے سے لوگوں کی غیر سنجیدگی برقرار ہے، سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے اور نہ ہی ماسک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ایک لاکھ 82 ہزار 9 سو 69 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا گیا جبکہ 32 ہزار 8 سو 42 افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا گیا۔ سب سے زیادہ ویکسین کراچی کے ضلع جنوبی میں 28 ہزار 9 سو 42 افراد کو لگائی گئی جبکہ سب سے کم ویکسین گھوٹکی میں 1440 افراد کو لگائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 946470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش