QR CodeQR Code

پی آئی اے کا عشرہ محرم میں عراق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

3 Aug 2021 08:38

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 11 اگست سے نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ 21 اگست سے واپسی کا شیڈول ترتیب دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئرلائنز پی آئی اے نے عشرہ محرم الحرام میں عراق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا، نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 11 اگست سے نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ 21 اگست سے واپسی کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جا رہا تھا، تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی روایت رہی ہے، حکومت اور وزیر ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جا رہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 946499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946499/پی-آئی-اے-کا-عشرہ-محرم-میں-عراق-کیلئے-خصوصی-پروازوں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org