0
Tuesday 3 Aug 2021 19:06

پنجاب اسمبلی نے تحفظ استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کرلیا

پنجاب اسمبلی نے تحفظ استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا حکومت کو واضح پیغام، تحفظ استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کرلیا۔ وفاق کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔ بل کی منظوری کے بعد بیوروکریسی ارکان اسمبلی اور ایوان کا استحقاق مجروح کرنے پر جوابدہ ہو گی۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل رکن پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی نے پیش کیا۔ اس بل کو پنجاب اسمبلی نے چودہ جولائی کو منظور کیا تھا۔ گورنر پنجاب نے مذکورہ بل پر 23 جولائی کو اعتراضات عائد کرکے اسمبلی کو واپس بھجوا دیا تھا۔ تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دی۔ اب آئینی طور پر گورنر کے بل پر دستخط ضروری نہیں ہونگے۔ پنجاب اسمبلی براہ راست گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے منظور شدہ بل بھیج سکتی ہے۔ بل کے تحت ارکان اسمبلی کا استحقاق ایکٹ کے کلاز کا صحافیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی بیوروکریسی کے حوالے سے شکایت کا جائزہ لیکر ایکٹ کے تحت تجویز کردہ سزا دے سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 946501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش