QR CodeQR Code

فرقہ واریت اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، سی سی پی او لاہور

3 Aug 2021 08:55

امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب خطاب میں غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ جہاں کہیں انتشار ہوگا، ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، سوشل میڈیا پر متنازع و گستاخانہ مواد اور تقاریر اپلوڈ کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اس ضمن میں اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، سٹی ڈویژن امن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات، محرم الحرام  کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عاشورہ محرم کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بانیان، لائسنس ہولڈرز، منتظمین، متولیوں، شیعہ علماء کو محرم الحرام کی حساسیت بارے آگاہ کیا گیا۔ متنازع تقاریر اور ایمپلی فائر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے پر اتفاق ہوا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم سب نے مل کر تفرقہ کو ختم اور امن و امان کو قائم کرنا ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ جہاں کہیں انتشار ہوگا، ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، سوشل میڈیا پر متنازع و گستاخانہ مواد اور تقاریر اپلوڈ کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اس ضمن میں اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے کردار کو مزید فعال اور مؤثر بنائیں گے اور امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 946502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946502/فرقہ-واریت-اور-دہشتگردوں-کا-کوئی-مذہب-نہیں-ہوتا-سی-پی-او-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org