QR CodeQR Code

ترکی نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے آنے والوں کیلئے سخت شرط رکھ دی

3 Aug 2021 10:27

ترک حکام کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیر ملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیر ملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنے ہوں گے اور حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 946506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946506/ترکی-نے-پاکستان-سمیت-کئی-ممالک-سے-ا-نے-والوں-کیلئے-سخت-شرط-رکھ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org