QR CodeQR Code

امریکا کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی

3 Aug 2021 10:33

سروے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے امور سنبھالنے کے بعد سے کملا ہیریس کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 48 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کملا ہیریس سے خوش نہیں ہیں۔ سروے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے امور سنبھالنے کے بعد سے کملا ہیریس کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور کملا ہیریس کو ناپسندیدہ قرار دینے والوں کی تعداد میں جون سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سروے کے مطابق سابق نائب صدور میں سے جوبائیڈن، ڈک چینی اور الگور کی نسبت کملا زیادہ ناپسندیدہ نائب صدر ہیں۔واضح رہے کہ کملا ہیریس امریکا کی پہلی خاتون اور جنوب ایشیائی امریکن نائب صدر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946510/امریکا-کی-نائب-صدر-کملا-ہیریس-مقبولیت-میں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org